11 جولائی، 2022، 11:18 PM

سری لنکا میں صدارتی انتخاب 20 جولائی کو ہوگا

سری لنکا میں صدارتی انتخاب 20 جولائی کو ہوگا

شدید معاشی بدحالی کے شکار ملک سری لنکا کی پارلیمنٹ 20 جولائی کو نئے صدر کے انتخاب کے لیے ووٹنگ کرے گی۔

مہر نے ایجنسی نے عالمی میڈیا سے نقل کیا ہےکہ سری لنکا کے پارلیمنٹ کے اسپیکر نے کہا کہ صدر گوتابایا راجا پاکسے نے بدھ تک استعفیٰ دینے کا وعدہ کیا ہے جس کے بعد 20 جولائی کو انتخاب ہوگا۔

یہ بیان اس وقت سامنے آیا جب معاشی بحران کے بعد مظاہرین نے موجودہ صدر اور وزیر اعظم کی رہائش گاہوں پر دھاوا بول دیا اور دونوں عہدیدارروپوش ہونے پر مجبور ہوگئے۔

225 نشستوں پر مشتمل پارلیمنٹ کے اراکین کی جانب سے نئے صدر کے لیے نامزدگیاں 19 جولائی کو جمع کرائی جائیں گی۔ پارلیمانی اسپیکر مہندا یاپا ابی وردینا کی قیادت میں سیاسی رہنماؤں کے اجلاس میں کیے گئے فیصلے کو مدنظر رکھتے ہوئے صدر کا انتخاب اگلے روز ہوگا۔

ابی وردینا نے ایک بیان میں کہا کہ ’آج منعقدہ پارٹی قائدین کی میٹنگ کے دوران اس بات پر اتفاق کیا گیا کہ آئین کے مطابق نئی آل پارٹی حکومت کے قیام کو یقینی بنانے کے لیے یہ ضروری ہے۔

News ID 1911535

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha